• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے ڈی پورٹ53پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)امریکا سے خصوصی طیارے کے ذریعے 53پاکستانی ڈی پورٹیز اسلام آباد پہنچ گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بدھ کوایک اسپیشل طیارہ 53پاکستانیوں کولے کرنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچاان پاکستانیوں کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی طورپرامریکہ کے مختلف شہروں میں مقیم تھے جنہیں امریکی حکومت نے حراست میں لے کرواپس پاکستان بھیج دیا۔اسلام آبادائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو بعدازاں انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔
تازہ ترین