• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایئراسپیس کی بندش سے بھارتی فضائی صنعت کو شدید مشکلات

نئی دہلی (صباح نیوز) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی کی صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت فضائی حدود کی بندش سے روزانہ 350؍ بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں تاہم فضائی حدود کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئر لائنز کو ہو رہا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ بھارت سے یورپ اور یورپ سے بھارت آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300؍ پاؤنڈ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔کئی غیر ملکی ائر لائنز نے پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے یورپ سے بھارت تک اپنی پروازیں بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین