• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چینی اہداف پر بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے

اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان میں چین کی فنڈنگ سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جانے والا انفراسٹرکچر ان دنوں بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملوں کا ہدف بنتا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ حملے بیجنگ کے اشتعال کا سبب بن سکتے ہیں۔بلوچ علیحدگی پسندوں کی طرف سے اختتام ہفتہ پر گوادر کے ایک لگژری ہوٹل پر کیا جانے والا حملہ، حالیہ بڑے دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا، جس کی کڑی کئی بلین ڈالر مالیت کے حامل چائنہ - پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) سے ملتی ہے۔ ہفتہ 11 مئی کو گوادر کے ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کی تھی۔ اس تنظیم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے کا نشانہ چینی اور پاکستانی سرمایہ کار تھے جو گوادر بندرگاہ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔
تازہ ترین