• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے 3پروفیسرز بیک وقت وائس چانسلرز

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کا شعبہ پبلک ایڈمنسٹریش جامعہ کراچی کے تمام شعبوں میں نمایاں شعبہ بن گیا ہے اس وقت اس شعبہ کے تین حاضر سروس پروفیسرز بیک وقت وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہیں جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔

پروفیسر اختر بلوچ جو اس شعبے کے سینئر ترین پروفیسر ہیں لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں، پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں اور اب ڈاکٹر خالد عراقی جامعہ کراچی کے وائس چانسلرہوگئے ہیں۔ یہ تینوں اساتذہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین