• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالدعراقی کی وی سی شپ کانوٹیفکیشن جاری ،آج چارج سنبھالینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد عراقی کو جامعہ کراچی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہےجس کا بدھ کو نوٹیفکیشن محکمہ بورڈز و جامعات نے جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی آج (جمعرات16؍ مئی ) اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر خالد عراقی کی جانب سے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کے بعد جامعہ کراچی میں اہم عہدوں پر تبدیلوں کا قوی امکان ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے 1989ءمیں بحیثیت کوآپریٹو ٹیچر جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1990ءمیں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرر تعینات ہوئے جبکہ 1998ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور 2006ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے پی ایچ ڈی کیا۔ڈاکٹر خالدعراقی2009ءسے بحیثیت پروفیسر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد عراقی 2017ء میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئر مین مقرر ہوئے جبکہ اس سے قبل جنوری 2013ء تا جنوری 2016ء ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز رہے۔ مارچ 2011ء تا جنوری 2014ء چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن رہے۔ 2011ء تا 2016ء ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی اور کنوینر کانووکیشن کمیٹی بھی رہے۔2015ء تا 2016ء چیئرمین ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کے طور پر کام کرتے رہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد عراقی ایک طویل عرصے تک مشیر برائے شیخ الجامعہ اور کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔
تازہ ترین