• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کے بااثر گروپس،کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بعض افسران نے بااثر افراد کے ساتھ مل کر باقاعدہ گروپ بنالیے ہیں ایس بی سی اے کے سینئرافسران کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس قدرطاقتور ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات کے زمرے میں آنے والے تمام کام انجام دیتے ہیں جس میں یونٹ، پورشن، فلوروائلینس سے لے کر استعمال اراضی کا غلط استعمال تک کی سہولتیں شامل ہوتی ہیں اس وقت خاص کر ایس بی سی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کی سربراہی میں الگ الگ گروپ بہت زیادہ فعال ہیں ادارے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے ڈائریکٹر جنرل بھی بے بس ہیں اگر ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا تبادلہ کیا جائے تو یہ دو دن کے اندر واپس اپنی پوزیشن پرآجاتے ہیں یہ گروپ جمشیدکوارٹرز ، جمشیدٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد، نارتھ کراچی میں زیادہ سرگرم ہیں ان کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث اس وقت شہر میں غیرقانونی تعمیرات زوروں پر ہے سپریم کورٹ شہر میں بڑھتی ہوئی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور کاروائی کا حکم دے چکی ہے ۔
تازہ ترین