• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی پوائنٹ اسکورنگ، جنوبی پنجاب صوبے کا ہو ّ ا پھر سے کھڑا کردیا گیا

اسلام آباد ( تبصرہ طارق بٹ) سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا ھوا بظاہر اہم موضوعات اور سوالات سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایک بار پھر کھڑا کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب میں دو صوبوں (جنوبی پنجاب اور بہاولپور) کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیم بل کے صرف تین ہفتے بعد تحریک انصاف بھی اسی راہ پر چل پڑی اور صرف جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ کردیا جو بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ تاہم پی ٹی آئی نے حکومتی قانون سازی کے طور پر اس بل کو اسپانسر نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بہاولپور سے منتخب ہونے والے سمیع الحق گیلانی نے یہ بل پرائیوٹ رکن کے بل کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ جس طرح سے وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بار بار اس بل کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی فوری منظوری پر زور دیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجوزہ قانون سازی حکمران جماعت کی ملکیت ہے۔ پی ٹی آئی میں سے کسی اور نے اتنی قوت سے اس کیلئے مہم نہیں چلائی۔ تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے دی نیوز کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتی ہے اور فوری بل کا مطلب یہی ہے۔ اس سے ہماری مخلصی کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب محاذ، جو ان میں ضم ہوچکی، سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ اقتدار کیلئے اسے ووٹ دیں گے تو پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کیلئے کام کرے گی۔
تازہ ترین