• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی ذیلی کمیٹی بغیر نوٹس امریکی کمپنی سے تنسیخ معاہدہ پر سخت برہم

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے پی آئی اے کی جانب سے نوٹس دئیے بغیر امریکی کمپنی سے معاہدہ ختم کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا اور کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر نے کہا کہ عجیب بات ہے پی آئی اے جیسی بڑی کمپنی معاہدے کر کے مکر جاتی ہے،اگر معاہدوں کا احترام نہیں ہو گا تو عدالتی فیصلہ تو خلاف آئیگا جبکہ پی آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان ہو رہا تھا،معاملے کی انکوائری ہو چکی ہے جس پر کنوینر کمیٹی سید نوید قمر پھٹ پڑے اور کہاکہ میں اس قسم کی بوگس انکوائری کا تسلیم نہیں کرتا جو محکمے کے اہلکار اپنے ہی لوگوں کو بچانے کیلئے کی جاتی ہے، اگر کمپنی کو تین ماہ کا نوٹس دیدیا جاتا تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا، ہم انکوائری سے مطمئن نہیں، معاملے کی دوبارہ انکوائری ہو گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید نوید قمر کی صدارت میں ہوا جس میں سول ایوی ایشن کے مالی سال 2016-17 کے مالی حسابات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین