• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں بگڑے رئیس زادے کا ایک اور کارنامہ، سگنل توڑ کر خاتون کی گاڑی اڑا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بگڑے رئیس زادے کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے جب اس نے سگنل توڑ کر خاتون کی گاڑی اڑا دی،ڈیفنس فیز 6 خیابان حافظ اور خیابان بخاری کے سگنل پر ہولناک حادثہ سی ویو سے آنے والی انتہائی تیز رفتار ٹویوٹا کارنے جسے ایک نوجوان ڈرائیو کر رہا تھا خیابان حافظ کا سگنل عبور کرتی ایک ہنڈا سٹی جسے ایک خاتون ڈرائیو کر رہی تھیں زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ہنڈا سٹی اڑتی ہوئی سگنل کے کھمبے سے ٹکرا گئی، سٹی کارمیں سوار خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، کرولا کا ڈرائیور خوش قسمت رہا سیٹ بیلٹ باندھنے اور ایئر بیگ کھلنے کی وجہ سے نوجوان کی جان بچ گئی اور وہ معمولی زخمی ہواجبکہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوئیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے ٹویوٹا کی رفتار بہت تیز تھی اور شاید اس نے سگنل توڑا تھا،حادثے کے باعث سگنل کے اطراف ٹریفک معطل ہوگئی ۔

تازہ ترین