• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سگنل منصوبے میں کرپشن ، نیب نے 4 سابق افسران ،نجی ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا

 لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے محکمہ ریلوے کے55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں بدعنوانی کے الزام میں 4 اعلیٰ ریلوے افسران اور نجی ٹھیکیدار کو گرفتارکرلیا ۔گرفتار ملزمان میں پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم انور شاہ، سابق چیف سگنل انجینئر ملزم عطااللہ، سابق چیف فنانشل آفیسر ڈاکٹر محمد سعید ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد احمداور پرائیویٹ فرم کے مالک (ٹھیکیدار)ڈاکٹر معاز محی الدین بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین