• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارڈ اکے، 2 چوریاں، نصف درجن سے زائد گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی اڑالئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،4موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے سرکاری گاڑی اڑا لی گئی ۔ تھانہ وارث خان کوجبران بن طاہر نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرا ر ہوگئے۔ تھانہ صادق آبادکو صبیحہ خانم نے بتایاکہ ایک شخص نے بہنوئی اظہر اقبال پر پسٹل تان لیا دوسرے نے پسٹل کے بٹ مجھے مارے اور پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں ساڑھے پانچ ہزار امریکی ڈالر ، جیولری ، اور ضروری دستاویزات تھیں ۔تھانہ نصیرآبادکو نور زمان نے بتایا کہ ایک شخص نے دھمہ پھاٹک کے قریب گاڑی روکی اور کہا ہم آرمی سے ہیں تم گاڑی غلط چلارہے ہو،کرنل صاحب بلارہے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگا لی اور جیب سے 3لاکھ 18 ہزار روپے نکال لیے اور گاڑی نمبر اے آرایف2219میں فرار ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کومظفر حسین نے بتایا کہ ہمارے موبائل ٹاور سے چور 100میٹر تار مالیتی2 لاکھ50ہزارروپے لے گئے۔تھانہ روات کو عاطف رؤف نے بتایاکہ چور گھرکے تالے توڑکر 2لاکھ روپے ،2ہزاردس یوایس ڈالر ، 4ہزار سعودی ریال ، 9تولے طلائی زیورات لے گئے۔دریں اثناء تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے فراش ٹائون میں قیصر عباس اور گل بادشاہ نے راحیل پروین کو مارا پیٹا اورقیمتی طلائی ہار کھینچ کرلے گئے۔ جعلی کاغذات پر کار فروخت کرنے پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کار خریدنے کا جھانسہ دیکر 18لاکھ خورد بردکرنے پر تین افراد کیخلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین