• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے، وزیر داخلہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرکے دعائیں لیں۔ اپنے دفاتر کے دروازے کھلےرکھیں ،قانون کی بالادستی میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بدھ کو آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلعی اور سی ڈی اے حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نےدارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین