• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں گرانفروشی پر 29دکاندارگرفتار ، بھاری جرمانے

راولپنڈ ی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں گرانفروشی پر 29 دکاندار گرفتار کرلئے گئے۔راولپنڈی ضلع میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی میں 321مقامات پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو چیک کیا گیا اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 25 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ تین لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثناء سب رجسٹرار سٹی اقبال احمد نے گراں فروشی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے راحت بیکرز،گورمے اور سیو مارٹ کو ایک لاکھ روپے کے جرمانے کئے جبکہ دو ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ دریں اثناء اسلام آباد کی انتظامیہ نے بدھ کو بھی مارکیٹ کمیٹی سے زائد نرخوں پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کو دو لاکھ ستاسٹھ ہزار روپے کے جرمانے کئے،چار دکانیں سیل کردی گئیں اور پانچ دکانداروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
تازہ ترین