• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سکھر پریس کلب صحافیوں کو دینے، متبادل جگہ فراہم کرنیکا حکم

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو فوری طور پر پریس کلب کو ڈی سیل کرکے صحافیوں کے حوالے کرنے اورپریس کلب کے لئے جلد از جلد متبادل قابل قبول جگہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیاہے جبکہ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں انسانوں کے ساتھ ڈیل کرنے کا یہ کونسا طریقہ ایجاد ہوگیا ہے۔ عدالت نے صحافیوں کو سڑک پر بٹھا دینے کا تو نہیں کہا تھا ؟انہیں پریس کلب کے لئے متبادل جگہ دیکر موجودہ عمارت خالی کروائی جائے ۔قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز سکھر پریس کلب کو سیل کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سکھر پریس کلب کے صدر جاوید میمن کی اپیل کی سماعت کی تو پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،سیکرٹری لالہ اسد پٹھان اور دیگر صحافی رہنما، انکے وکیل محمد یوسف لغاری ،میونسپل کمشنرسکھر اور کمشنر سکھر ڈویژن پیش ہوئے ۔
تازہ ترین