آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےسیکٹر D-12، سرائے مادھو اور سیکٹر G-6/2 کی کچی آبادی میں آپریشن کر کے متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سرائے مادھو نزد سنگ جانی ٹول پلازہ میں آپریشن کر کے سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو گرا دیا جن مین پانچ دکانیں اور ایک شو روم بھی شامل ہے۔سی ڈی اے نے اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے سروس روڈ ناظم الدین بلیو ایریا پر واقع یو فون ٹاور، سٹاک ایکسچینج بلڈنگ اور سعودی پاک ٹاور کے اطراف سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن کیا۔آپریشن میں سکیورٹی چیک پوسٹ، داخلی گیٹ, پارکنگ کنوپیاں اور حفاظتی جنگلوں کے علاوہ دیگر کئی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں