• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں واسا کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ ریلیز نہ ہوسکی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے واسا کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کیلئے مختص فنڈز میں سے چوتھےکوارٹر کی گرانٹ ریلیز نہ ہو سکی جس سے بڑی تعداد میں منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، واسا راولپنڈی کے 9جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ سے 220ملین روپے مختص کئے گئے تھے،اس رقم سے تیسرے کوارٹر تک 166 ملین روپے جاری کئے گئے تھے ، چوتھے کوارٹر کو شروع ہوئے ڈیڑھ ماہ گزر گیا ہے مگر تاحال کسی قسم کا فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تمام واسا کو تیسرے کوارٹر کے فنڈز کا اجراء نہیں ہو سکا ہے۔
تازہ ترین