• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو قتل کیس ،جنرل مشرف اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل( ر)پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت استغاثہ کی طرف سےکوئی پیش رفت نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے سترہ جون تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کا کوئی اہلکار پیش نہیں ہوا جس سے نئی تاریخ مل گئی۔
تازہ ترین