• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہو گا‘ رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد (جنگ نیوز) رکن قومی اسمبلی محترمہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں ملک کی سلامتی کیخلاف مسلسل سازشیں کر رہی ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی یونیورسٹی میں انٹرنیٹ کے محفوظ طریقہ استعمال کے بارے میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت اور دنیا کی عظیم ترین عسکری قوت کا حامل ہے۔ ہمیں ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا۔ انہیں بتانا ہو گا کہ دشمن نقصان پہنچانے کیلئے کس قسم کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین