• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے چکری کے قریب ایک گاڑی نمبر ایل زیڈای 8368 کو روک کرچیک کیا تواس میں سے 10 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف کمپنیوں کے 873 نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد ہوئے۔ ملزم عابد علی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین