• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( جنرل رپورٹر) ریلوے نے گریڈ 17 کے8 افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ انجینئر خالد محمود کو اسسٹنٹ انجینئر مغلپورہ ورکشاپ انکے پیش رو غلام شبیر کو اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی اینڈ لینڈ،اسسٹنٹ انجینئر ٹریک نعمان خان کو اسسٹنٹ انجینئر جام پور، اسسٹنٹ انجینئر خانیوال طارق محمود کواسسٹنٹ انجینئر ٹریک ہیڈکوارٹر ،اسسٹنٹ سٹور آفیسر ہیڈ کوارٹر ابتسام الرحمن کو اسسٹنٹ انجینئر خانیوال، اسسٹنٹ انجینئر پلانگ ہیڈ کوارٹر محمد امین کو اسسٹنٹ انجینئر ٹریک مشین ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی اینڈ لینڈ محمد عباس کو اسسٹنٹ انجینئر پلانگ ہیڈکوارٹراوراسسٹنٹ انجینئر سگنل سعید افضل کو اسسٹنٹ انجینئر لاہور ڈویژن تعینات کردیا ہے۔
تازہ ترین