لاہور (نمائندہ جنگ ) خلیج میں پیدا ہونے والی صورتحال امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، او آئی سی کو موجودہ صورتحال میں فعال کردار ادا کرنا ہو گا، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور دفاع حرمین شریفین کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دفاع حرمین شریفین کونسل اور مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا ابو بکر صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عابد اسرار، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد شکیل قاسمی،مولانا شہباز احمد، علامہ طاہر الحسن، مولانا زبیر زاہد، مولانا حفیظ الرحمن بھی موجود تھے ۔