• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا،مولانا خورشید

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد، ضلعی معاونین مولانا محمد ہاشم خشکی، مولانا محمد ایوب ایوبی، چوہدری محمد عاطف ،مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا مسعود احمد ۔مولانا حکیم حیب اللہ، حافظ خلیل احمد سا رنگزئی حافظ دوست محمد ،حافظ عبدالقادر، حاجی نعمت اللہ ملا خیل،مولانا الطاف شاہ اور سالار علاو الدین ،حافظ بلال ناصر، مولانا محمد عثمان ،حافظ تاج الدین،میر سرفراز احمد شاہوانی، مولانا ابوبکر اور مولانا احسان الحق حقانی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے دشمن کی رہائی عمران خان حکومت کے قادیانی نواز ہونے کا واضح ثبوت ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے آج قادیانیت کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ کی رہائی سازش ہے ،مولانا فضل الرحمٰن نے شروع دن سے عمر ان نیازی قادیانی نواز سازشوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتیں مولانا فضل الرحمنٰ کے موقف کی تقلید کرتے ہوئے ناموس رسالت ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اور شعار اللہ کے تحفظ کیلئے سنجید گی کا مظاہرہ کریں ۔
تازہ ترین