• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ قومی مفاد میں نہیں ٗصادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ کیا ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات کی موجودگی میں حقیقی سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جانا قومی مفاد میں ہے آپس کی یہ رسہ کشی ان خدشات کو جواز فراہم کرنا نہیں جن کو بنیاد بنا کر سامراجی طاقتیں ہمیں پھر سے اپنی کالونی بنالینے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ہمارا ایک ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت ہونا ہی سامراجی ساقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے اسی لئے وہ ہمارے دفاع اثاثہ جات پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کا ہم پر مسلط کیا جانابھی انہی سازشوں کی ایک کڑی ہے جس نے ہماری معیشت کو ناقابل تلافی نقصان سے دو چار کیا تاکہ ہمیں معاشی طور پر زبوں حالی سے دو چار کیا جا سکے اور اگر خداناخواستہ ہمیں اس مسلط کردہ جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا تو شاید بہت پہلے ہم پر ناقابل قبول فیصلے مسلط کر دیئے جاتے ان تمام سازشوں کی ناکامی میں افواج پاکستان اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کی لازوال قربانیوں کی حصہ داری شامل حال رہی اورکئی دھائیوں سے مسلط کردہ جنگ نے ہمارے حوصلوں کو ایک نئی جلابخشی۔  
تازہ ترین