• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال میںصحافیوں کےساتھ ڈاکٹروں کےرویئے کا نوٹس لیاجائے،بی یو جے

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹائون بم دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال لا یا گیا جسکی کوریج کیلئے میڈیا کارکن سول ہسپتال پہنچے لیکن چند ڈاکٹروں نے ایک بار پھر صحافیوں کے ساتھ غیر شائستہ رویہ اپنایاجبکہ شعبہ حادثات میں ایک غیر متعلقہ شخص نے ڈاکٹروں سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر صحافی برادری کو نہ صرف کوریج سے روکا بلکہ میڈیا ورکرزکو گالیاں دیں بی یو جے نے کہا کہ سول ہسپتال پبلک مقام ہے جہاں میڈیا کو کوریج کرنے کی آزادی حاصل ہے لیکن چند ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صحافی برادری کو اپنے فرائض منصبی میں مشکلات درپیش ہیں اسکے علاوہ ایک غیر متعلقہ شخص کا سول ہسپتال کو یرغمال بنا کر صحافیوں کو کوریج سے روکنا سول ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے جس کی بی یو جے سخت الفاظ میں مذمت کر تی ہے اور غیر متعلقہ شخص اور اس عمل میں شریک ڈاکٹروں کیخلاف میڈیا کی آزادی پر قد غن لگانے کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے بیان میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص بارہا خود کو وزیر صحت کا نمائندہ بنا کر پیش کرتا رہا ہم سمجھتے ہیں کہ غیر متعلقہ شخص کے غیر مناسب رویے سے وزیر صحت اور محکمہ صحت کا کوئی تعلق نہیں ہے بی یو جے امید رکھتی ہے کہ وزیر صحت اور محکمہ صحت غیر متعلقہ شخص کے اس رویے کا از خود نوٹس لیںگے اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت اور محکمہ صحت وضاحت کرے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے یا نہیں اگر پابندی عائد نہیں ہے تو بلوچستان حکومت غیر متعلقہ شخص اور چند ڈاکٹرز ٹولہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔ 
تازہ ترین