• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب میں پہلی مرتبہ صفائی مہم شروع کی جارہی ہے‘ احمدنواز بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر / رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب کا علاقہ 70 سال سے ہر شعبہ زندگی میں نظر انداز چلا آرہا ہے، پہلی مرتبہ علاقے میں صفائی مہم شروع کی جارہی ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر کے شکر گزار ہیں یہ بات انہوں نے بدھ کو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میر فاروق لانگو کے ہمراہ علاقے میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں اورلوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انور لہڑی ، عبدالحق گرگناڑی ، سرور زہری اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ احمد نواز بلوچ نے کہا کہ قمبرانی روڈ ، کشمیر آباد ، شاہوزئی ، کلی جیو ، فیروز آباد ، رند آباد چوک سبزل روڈ ، بینک کالونی شفیع کالونی ، ملک جہاں خان ، عیسیٰ نگری ، جہلم کاریز ، پندرانی اسٹریٹ اور دیگر علاقوں میں 70 سال سے صفائی نہ ہونے کے باعث کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے علاقے میں ملیریا سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہے ہیں سابق ادوار میں مصنوعی نمائندوں کو ٹھپے لگاکر کامیاب کرکے عوام پرمسلط کیا گیا جنہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنی جیبیں بھریں اور علاقے کو مسائلستان میں تبدیل کردیاپارٹی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسکو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
تازہ ترین