• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون باغ میں قبرستان کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیا جائے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں گزشتہ دنوں پشتون باغ مغربی بائی پاس میں محکمہ حج واوقاف کی جانب سے قبرستان کیلئے فراہم کی گئی زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضے کی کوشش اور پارٹی کے علاقائی سیکرٹری وسابق ناظم ولی جان اچکزئی اور دیگر تین لوگوں پر فائرنگ اور انہیں شدید زخمی کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ پشتون باغ کے علاقے میں آج سے کئی سال پہلے محکمہ حج واوقاف کی جانب سے سرکاری طورپر مسلم قبرستان کیلئے زمین فراہم کی گئی جس میں آس پاس کے تما م علاقے کے مردوں کی تدفین کی جاتی ہے ۔ مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ سرکاری قبرستان پر لینڈ مافیا کے چند عناصر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہر بار پشتونخوامیپ اور علاقے کے لوگوں نے لینڈ مافیا کے خلاف مزاحمت کی اور گزشتہ روزبھی انہی عناصر نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور پھر بلاوجہ پارٹی کے علاقائی سیکرٹری سابق ناظم ولی جان اچکزئی اور دیگر بے گناہ لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ۔ بیان میں پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین