• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللہ ،خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کاالزام ،ڈی ای او معطل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری تعلیم نے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر قلعہ سیف اللہ کو معطل کر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن کو خواتین اساتذہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلعہ سیف اللہ کا خواتین اساتذہ کے ساتھ رویہ درست نہیں اور وہ خواتین اساتذہ کو ہراساں کر تا ہے جس کے باعث اساتذہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جس پر سیکرٹری نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے گزشتہ روز رپورٹ پیش کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلعہ سیف اللہ عطا اللہ پر خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ہے جس پر سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن نے بیڈا ایکٹ 2011کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلعہ سیف اللہ کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا ۔  
تازہ ترین