• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس میں سہولیات کا فقدان، ڈاکٹروں کی کمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے واحد چلڈرن کمپلیکس میں سہولیات کا فقدان ہے، ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے وارڈز میں بسترموجود نہیں، بچوں کے والدین کے لئے ہسپتال میں بیٹھنے کی جگہ نہیں ،مختلف وارڈز میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کو زمین پر لٹانے پر مجبور ہیں والدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کر دیں گے مگرچلڈرن کمپلیکس میں سہولیات کا فقدان ہے،دوسری جانب ایم ایس چلڈرن کمپلیکس کا کہنا ہے کہ500مریضوں کے ہسپتال میں2 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں حکومت سول ہسپتال کی بلڈنگ چلڈرن ہسپتال کو فراہم کر ے تو مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے دوسری جانب شہریوں نے وزیر اعلی ٰسے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لے کر تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین