• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر 60اے ای اوز کو شوکاز جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان نےقائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بوسن روڈ ملتان میں پری ڈی آر سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے سی ایم روڈمیپ برائے تعلیم کے انڈیکٹرز کے اہداف حاصل نہیں کئے ان کی تنخواہ ضبط کر لی جائے گی، گزشتہ ماہ کی ناقص کارکردگی والے 60سے زائد اے ای اوز کو شوکاز جاری کر دئیے ہیں ، این ایس بی کی رقم سکولوں کو دے دی گئی ہے، جزوی مسنگ سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کروائیں، جن اے ای اوز کے ذمہ ڈینگی کی ایکٹیویٹی کرنا ہیں وہ ٹائم لائن کے مطابق پورا کریں ورنہ بصورت دیگر سالم تنخواہ کی کٹوتی کی سزا دوں گا، اجلاس میں ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو احکامات دے دئیے گئے ہیں کہ اے ای اوز کی یومیہ کارکردگی کو مانیٹر کریں۔
تازہ ترین