• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن لاسز کم کرنے کیلئے نائٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں:چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر نائٹ چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ، بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایاجائے ، رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات/بقایاجات اور بلوں کی وصولی کے اہداف حاصل کئے جائیں، وہ میپکو میاں چنوں ڈویژن کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، دریں اثنا چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہروڑپکا کے نواحی علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے4 افراد کے گھر جاکر تعزیت کی ، انہوں نے خاندان کے مرحوم سربراہ کے بھائی اور اہل علاقہ سے اظہار افسوس کیا اورکہا کہ میپکو نے ابتدائی تحقیقات کے بعد2میپکو اہلکاروں کو معطل کیاہے اورمزید تحقیقات جا ری ہیں۔
تازہ ترین