• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سب انسپکٹروں سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے حکم عدولی پر 2 سب انسپکٹروں سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تھانہ نیو ملتان کے سب انسپکٹروں شفیق، عارف خان، اے ایس آئی مشتاق احمد، ہیڈ کانسٹیبل شاہد نواز اور کانسٹیبل محمد ثقلین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ ملتان کو محبوس بچی بازیاب کر ا کے آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ملتان کی سائرش بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر محمد جہانگیر نے اسے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور 7 ماہ کی بیٹی حرین زہرہ کو چھین لیا، فاضل عدالت نےپولیس تھانہ الپہ کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے اپنی حدود میں کام کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملتان کی مسکان بی بی بی نے درخواست دائر کی تھی ،سیشن ماڈل کورٹ نے تشدد کا نشانہ بناکر شہری کے والد کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان عبدالجبار، جہانگیر عرف اللہُ رکھا، شہزاد عرف شادہ اور محمد اسمعٰیل عرف بگا نے کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،سپیشل جج اینٹی کرپشن نے جعلی اسٹامپ فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں مرزا کاشف اور سہیل اصغرکا 7،7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ایک ملزم امتیاز حسین کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ اور ملزم حاجی احمد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، شراب کے ملزم ربنواز کو جرم ثابت ہونے پر 500روپے جرمانہ، بجلی چوری کے ملزم ممتاز حسین کو اقبالی بیان ریکارڈ کروانے پر ایک سال کیلئے پروبیشن جبکہ فاضل عدالت نے ملتان کی رہائشی ارشاد بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین