آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکہ بندی کےدوران 6مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد،مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 6مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے عبدالغفار سے پسٹل معہ 3 گولیاں، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے عمران سے پسٹل معہ 4 گولیاں، جمیل سے پسٹل معہ 3 گولیاں، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ناصر سعید سے رپیٹر 12 بور، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے عارف شہزاد سے پسٹل معہ 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے بھائی اور بھابی کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں نبیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم یونس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمہ فیاض بی بی، سکینہ، ملزم ندیم ،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمہ صفیہ کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے تنویر، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے جاوید اور انور، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے آصف ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نےم حمد فارو ق کو غیر قانونی گیس ری فل کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے ۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے بھابی سےزیادتی کرنے کے الزام میں2 افراد ساجد اور واجدکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ٹریفک پولیس نے سڑک پر ریڑھی کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے 7 افراد کاشف،محمد پہلوان

،ستار،شاہد،غلام یاسین اور واحد بخش کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ۔پولیس تھانہ کینٹ نے ویگن تھانہ بند کرنے پر ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والے 2موٹرسائیکل سواروں غلام عباس اور امین کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے جعلسازی سے شہری کو گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں 2 افراد سجاد اور ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔تھانہ صدر پولیس نے گل جہا ن جبکہ گلگشت پولیس نے انور کو موٹرسائیکل پرجعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے رحمان پورہ سمیجہ آباد میں ہونے والے د ہرے قتل کے ملزم غلام علی سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی جبکہ اس کی والدہ اور بھائی کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی ۔ پولیس تھانہ ممتاز اباد نے ٹرک خورد برد کرنے کے الزام میں2 افراد اشرف اور اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود شہر میں چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈرائیوروں طارق، محمد پہلوان، ذیشان، کاشف کوگرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے قتل اور اقدام قتل کی واردات کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان سجاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ ممتاز اباد نے بوگھس چیک دینے کے الزام میں شہاب اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس  تھانہ  کینٹ  نے    نشتر  چوک  کنڈے  والا  گراؤنڈ  میں  میچ  کے  دوران  سپیکر  پر  کمنٹری  کرنے  والے  شخص   قاضی  عثمان  کو  گرفتار  کر  لیا ۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مقدس اوراق کو آگ لگا دی ، پولیس نے امام مسجد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔بہاولپور بائی پاس جوک پر ہائی ایس اور بس میں تصادم کےنتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ ہائی ایس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ سیکنڈ امتحان کے سوشیالوجی کے پرچہ میں گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول ملتان کے سنٹر میں امیدوارمحمد عبدالرحمان کی جگہ دوسرا شخص امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا،سنٹر سپرٹینڈنٹ کی درخواست پر اصلی اور جعلی دونوں امیدواروں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں