• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کی تربیت ، روزگار کیلئے مواقع فراہم کرنیکی کوششیں کررہے ہیں:حیدر عثمان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار کے صدر ملک حیدر عثمان اعوان نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان میں وکلا کے لئے نادرا آفس، پنجاب بار کونسل کا آفس اور پاسپورٹ آفس کے قیام کی کوشش ہماری اولین ترجیح ہے، نوجوان وکلا کی تربیت اور روزگار کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے کی بھی کوششیں کررہے ہیں، تقریب میں جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑا، ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر حسین سنڈھل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رمضان خالد جوئیہ، سابق صدر بار حبیب اللہ شاکر، ممبران پنجاب بار کونسل، لا آفیسرز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین