• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے:موٹرویز پولیس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس ملتان سیکٹر کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر خضر حیات اور دیگر سٹاف نے تعلیمی اداروں میں سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ اور ڈی ایس پی کاشف رحیم کی رہنمائی میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کوٹریفک سیفٹی اور قوانین کے آگاہی کیلئے لیکچرز دیئے ، بریفنگ کے دوران افسران نے پیدل چلنے کا طریقہ کار موٹر سائیکل اور ہیلمٹ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی سختی سے ممانعت ، چوراہوں پر نظم وضبط اور اپنی سواری کو لائن اور لین کے مطابق چلانے کی ضرورت پر زور دیا، پولیس کے افسران نے بتایا کہ روڈ سیفٹی پروگرامز سوسائٹی کے مختلف اداروں اور لوگوں کی تربیت کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں ،انسپکٹر خضر حیات نے کہا کہ موٹروے پولیس کی کوشش ہےکہ ٹریفک کے قوانین کو سکول لیول پر متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے،ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول حسن آباد گیٹ نمبر 2 ، ایم اے جناح ہائی سکول قاسم پور کالونی ممتاز آباد،دی ایمبیسیڈر پبلک سکول عام خاص باغ ،گورنمنٹ ہائی سکول v بلاک نیو ملتان کا دورہ کیا ۔
تازہ ترین