• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معطل آپریشن منیجر نےبحالی کے بغیر کام شروع کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن منیجر داود مکی نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے معطلی کےاحکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور بحال ہوئے بغیر اپنی سیٹ پر کام شروع کردیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے آپریشن منیجر داود مکی کو غیر حاضری پر معطل کیا تھااور انکوائری آفیسر ظہیر عباس شیرازی کو بنایا گیا تھا ،3 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو معطل آپریشن منیجر نےبریفنگ دی تھی ، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالعامر خٹک کی جانب سے بحالی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود آپریشن منیجر روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین