• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیساتھ نرمی نہ برتی جائے ،وزیر خوراک

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختو نخوا کے وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی نے ضلعی محکمہ خورا ک ما نسہرہ کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ ما ہ رمضا ن میں عوا م کو ریلف فراہم کر نے کیلئے روزانہ کی بنیا دو ں پر بازارو ں کی چیکنگ کو یقینی بنا تے ہو ئے غیر معیا ری اور زائد المعاد اشیا ء خورد و نوش فرو خت کر نے وا لو ں کے سا تھ کسی قسم کی نر می نہ بر تی جا ئے ۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے بدھ کے روز ضلعی محکمہ خورا ک ما نسہرہ کے دفتر کے اچا نک دورہ کے موقع پر افسرا ن و اہلکا رو ں سے با ت چیت کر تے ہوئے جا ری کیںوزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی نے دورا ن چیکنگ ضبط کئے گئے 200کے قریب غیر معیا ری بیسن کے تھیلو ں کے علا وہ دیسی گھی ،مشرو با ت اور دیگر اشیا ء خورد و نوش کا بھی معا ئنہ بھی کیا۔وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی نے محکمہ خورا ک کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ ما ہ رمضا ن میں عوا م کو معیا ری اشیا ء خورد و نو ش اور مقرر کر دہ نر خو ں پر فرا ہمی کو یقینی بنا نے کا فر ض عبا دت سمجھ کر انجا م دیں اور ایسے عنا صر کے خلا ف سخت کار وا ئی کی جائے جو گرا ں فروشی اور غیر معیا ری اشیا ء خور و نو ش فرو خت کر نے کے مر تکب پا ئے جا ئیں۔
تازہ ترین