• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوک یادگار کارپارکنگ سے ٹاؤن ون انتظامیہ کولاکھوں کانقصان

پشاور(لیڈی رپورٹر)شہرکے علاقہ چوک یادگارمیں زیر زمین کارپارکنگ سے ٹاؤن ون انتظامیہ کوسالانہ لاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے پچھلے دوتین سالوں سے مذکورہ کار پارکنگ کی نیلامی نہ ہونے کے باعث پارکنگ ڈیپارٹمنٹل طریقے سے چلائی جارہی ہے چنانچہ ڈیپارٹمنٹل ہونے کے باوجودپارکنگ سابق ٹھیکیدارہی چلارہاہے جس سے ٹاؤن ون کومالی نقصان ہورہاہے کیونکہ سابق ٹھیکیدار ٹیکسوںسے بچنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے سات سے آٹھ ہزارروپے ٹاؤن ون انتظامیہ کے پاس جمع کرارہاہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں اس دن پیسے جمع نہیں کئے جاتے ہیں ٹاؤن ون ٹیکس ریگولیشن برانچ کے حکام کیمطابق انکے پاس سٹاف کی کمی کی وجہ سے مذکورہ کارپارکنگ میں مجبوراًپرائیوٹ افراد تعینات کیئے گئے ہیں لہٰذاروزانہ کی بنیادپرکارپارکنگ پر چیک رکھنے کیساتھ ساتھ پیسوں کے معاملات میں شفافیت کویقینی بنایاجاتاہے ۔
تازہ ترین