• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیات کی بدولت ننھی جانوں کے چراغ روشن ہیں،محمد حلیم

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ ادارہ مخیرحضرات کے تعاون کی بدولت گزشتہ 16سال سے زائد عرصہ سے 3500سے زائد تھیلی سیمیا،ہیموفیلیااور دیگر امراض خون میں مبتلا رجسٹرڈ بچوں کو علاج معالجہ کی بلامعاوضہ سہولیات فراہم کررہا ہے جس پر سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھ رہے ہیںاور عوام کے عطیات ہی ان ننھی جانوں کی زندگی کے چراغ روشن ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان، میڈیا ڈائریکٹر فاروق مہمند، ڈائریکٹرپراجیکٹ لائبہ فیاض ، فیلڈسٹاف نے بھی شرکت کی، صاحبزادہ محمدحلیم نے کہا کہ خون کے موروثی امراض میں مبتلا معصوم بچوں کی سانسیں رواں دواں رکھنے میںمخرحضرات کااہم کردار ہے ۔
تازہ ترین