• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیسوںکے با رے میں سپر یم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جا ئے،نیشنل ایجوکیشن کونسل

پشاورلیڈی رپورٹر)نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان نے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں کی فیس واپسی اور کمی کا اطلاق چھو ٹے تعلیمی اداروں پر نہیں ہو تا جس کے با رے میں سپر یم کورٹ آف پاکستان کے ا حکامات موجود ہیں جسکا پرا ئیویٹ سکولز ر یگو لیٹر ی اتھا رٹی کے حکام اور خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلا عات غلط تشر یح کر ر ہے ہیں ۔ پشاور پر یس کلب میں نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیئر مین نذ ر حسین ، پیما کے سینئر نا ئب صدر نور القدوس،پرا ئیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر احمد علی مروت اور آ ل پرا ئیوپٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شا ہد ولی خٹک ودیگر نے مشتر کہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ چھیٹوں کی فیس کے با رے میں پرا ئیویٹ سکولز ر یگو لیٹر ی اتھا رٹی اورصو با ئی کا بینہ کا فیصلہ غلط فہمی پر مبنی ہے کیونکہ اس فیصلے کا اطلا ق ان تعلیمی اداروں پر ہو تا ہے جن کی ما ہا نہ فیس پانچ ہزار فی طالب علم ہو،پاکستان میں 95فیصد چھو ٹے تعلیمی ادارے ہیں جن میں لا کھوں طلبہ معیا ر ی تعلیم حا صل کر ر ہے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں قبا ئلی اضلا ع کے مکمل ادغام تک پی ایس آر اے کے اطلا ق کو موخر کر کے صرف نئی ر جسٹریشن ،سا لانہ تجدیداور حکومت کو ڈیٹا ارسال کر نے کا پا بند بنا یا جائے۔
تازہ ترین