• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئربورڈ کے وارنٹ گرفتار ی جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت پشاور کی جج حافظ نسیم اکبر نے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی شیر اعظم وزیر کی لیبر کمپلیکس شاہی بالا پشاور کے زمین کی فروخت میں غبن کے ایک ریفرنس میں نامز د ساتھی ملزم سابق سیکرٹری ورکر ویلفیر بورڈ طارق اعوان کے خلاف حکم عدولی پر بلا ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیا ہے ۔ گزشتہ روز جب احتساب عدالت پشاور نے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی شیر اعظم وزیرکی لیبر کمپلیکس شاہی بالا پشاور کے زمین کی فروخت میں غبن کے ایک ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد شریک ملزم سابق سیکرٹری ورکر ویلفیر بورڈ طارق اعوان ساکن سید آباد گل آباد دلہ زاک روڈ پشاور سٹی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اُنہیں گرفتار کرکے 19جون کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین