آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل بنچ نے ضلعی عدلیہ کے ملازمین کونئی شرح کے مطابق جوڈیشل الائونس کی عدم ادائیگی پرتوہین عدالت کی درخواست پر صوبائی حکومت سے 19جون تک جواب مانگ لیا عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے امجدعلی شاہ سمیت دیگر ملازمین کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ پشاورہائی کورٹ نے2012ء میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو جوڈیشل یوٹیلٹی الائونس ادا کرنے کاحکم جاری کیااوریہ الائونس ہائی کورٹ کے ملازمین کو ملنے والے الائونس کا70فیصد تھالیکن حال ہی میں اضافہ کیاگیاہے مگر2012ء سے اب تک انہیں سابقہ شرح کے تحت یہ الائونس ادا کیاجارہا ہے اورحکومت اب بقایاجات ادا نہیں کررہی ہے اس موقع پرصوبائی حکومت کی جانب سے عدالت سے مہلت طلب کی گئی جس پرعدالت نے سماعت19جون تک ملتوی کردی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں