• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی عدم ترسیل کیخلاف مکین پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے تجارتی مرکز سپر مارکیٹ صدر میں واقع کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیت ایم ڈی ایچ پلازہ میں بجلی کی عدم ترسیل کیخلاف مکین پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔اس حوالے سے دائر درخواست میں سینئر قانون دان عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ ایم ڈی ایچ پلاز ہ میں ان کے دفتر سمیت مختلف لوگوں کے دفاتر موجود ہے جس کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو ہفتے سے واپڈا والے لے گئے ہیں جس کیخلاف کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر کو درخواست بھی دے دی گئی۔ لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورلوگوں کوشدید مشکلات کا سامناہے لہذا پلازے میں بجلی کی ترسیل کو یقنی بنایاجائے ۔
تازہ ترین