• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار ملک عقیل جاں بحق ہو گیا، دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد اب 5 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملک عقیل سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

واضح رہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی منی مارکیٹ میں پیر کی شب ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس شہید اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

شہید ہونے والے اہل کاروں کے نام ذوالفقار، ایم اسحاق، غلام نبی، عقیل احمد اور مشتاق شاہ ہیں جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیور رحیم بخش، سعید ولد عرفان، احمد سیال ولد عبدلجبار، عبدلجبار ولد عبدالغفار، صابر حسین ولد محمد اسلم بٹ، وارث ولد علی محمد کاکڑ، محمد قاسم ولد حضرت نور کاکڑ، کانسٹیبل مشتاق، قادر ولد گلزار، جمیل ولد محمد طفیل اور نبیل ولد انوشا شامل ہیں۔

تازہ ترین