• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہِ رمضان میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے آج بھی 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

ادھر بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی چل بسا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 افراد کو شہید کیا ہے۔

پلوامہ کے علاقے دالی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور علاقے کا محاصرہ کرکے ان چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

نام نہاد آپریشن کے دوران ایک گھر بھی تباہ کر دیا گیا، علاقے میں کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

قابض انتظامیہ نے پلوامہ میں کرفیو نافذ کر کے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

13 مئی کو بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ادھر دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو اب ایک فوجی کیمپ میں بدل دیا گیا ہے، کشمیری بھارتی ظلم کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین