بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انگریزی لغت میں نئے لفظ ’مودی لائی‘ کا اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مودی لائی‘ کا لفظ دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی لغت میں بھی ’مودی لائی ‘کے لفظ کا نیا اضافہ ہوگیا ہے، جس کا مطلب حقیقت کو توڑنا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بیسٹ مودی لائز کے حوالے سے ایک ویب سائٹ بھی بن گئی ہے۔
راہول گاندھی نے انگریزی لغت کے صفحے کی تصویر اور ویب سائٹ کا لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔