• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فلمی کردار آئرن مین نے حقیقت کا روپ دھار لیا


برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک ایسا انوکھا کاسٹیوم تیار کیا ہے جسے پہننے والا آئرن مین کی طرح ہوا میں اْڑان بھرتا ہوا دکھائی دیگا۔

رچرڈ نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اپنے اس انوکھے کاسٹیوم میں Chao Phrayaدریا کے اوپر اْڑان بھر کر دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

چھوٹے جیٹ پیک سے مزین اس آئرن مین کاسٹیوم کے دونوں بازوؤں میں چھ گیس ٹربائنزنصب ہیں اور ہرٹربائن 8سو ہارس پاور کی قوت پروڈیوس کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوٹ پہننے والا 32.02میل فی گھنٹے کی رفتار سے فضا میں اْڑان بھرسکتا ہے۔

زمین سے فضا میں 6سے10فٹ اونچی اْڑان بھرنے والے اس آئرن مین کاسٹیوم کا کامیاب ٹیسٹ بھی لیا جا چکا ہے جو رچرڈ نے خود پرفارم کیا اور تیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑان بھر کرگنیزریکارڈ بھی قائم کرچکا ہے۔

اس انوکھے آئرن مین سوٹ کی قیمت 40ہزار پونڈمتعین کی گئی ہے جو جلد مارکیٹ میں جلد دستیاب ہو گا۔

واضح رہے رچرڈ اپنے اس آئرن مین کاسٹیومDaedalusکی دنیا کے مختلف ممالک میں 70سے زائد بار نمائشی فلائٹ پرفارم کر چکا ہے۔

تازہ ترین