• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار اور سیاسی رہنما کمل ہاسن کو ’’بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا‘‘ کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور گزشتہ روز انتخابی ریلی میں تقریر کے دوران ان پر چیل پھینکی گئی جو ان کی گاڑی پر لگی۔

بھارت میں اداکاری کے میدان سے سیاسی میدان میں آنے والے کمل ہاسن کوانتہا پسند ہندوؤں نے انکے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور تمل ناڈو میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران ان پر چپل پھینک دی گئی جو خوش قسمتی سے ان کو نہیں لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمل ہاسن نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ ’بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا‘۔

تازہ ترین