• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ میں آگ میں کرکٹ کھیلنے کاانوکھا تجربہ کیا گیا۔

سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹ آف نے برطانوی ریڈیو سے وابستہ ڈی جے کرس اسٹارک کو آگ پر کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی۔

اس انوکھے کرکٹ میچ میں کھلاڑی کا بلا، گیند اور وکٹوں کو بھی آگ سے دہکایا گیا جبکہ گراؤنڈ کے اطراف باؤنڈری پر بھی آگ کے شعلوں دہکایا گیا۔

یوں آگ کے شعلوں میں کرکٹ کھیلتے خطروں کے کھلاڑیوں کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ہے جبکہ اس کھیل کا مقصد ورلڈ کپ 2019 کو خوش آمدید کہنا ہے۔

تازہ ترین