• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ نوازشریف ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور قوم کو ان کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال اپنے رہنما نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش ہے،انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے، امید ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملے گی اور وہ فوری علاج کراسکیں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں، نون لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری نے کی، پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، وہ صرف نون لیگ کو نبھانا آتا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آپ جنوبی پنجاب کے مظلوم لوگوں کے حقوق پر سیاست کرنا بند کریں، مسلم لیگ نون کا بل پہلے ہی اسٹینڈنگ کمیٹی میں موجود ہے، جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے پر ہمارے بل پر بھی شاہ صاحب اپنا نام لکھنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین