• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سرفراز کا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنا بہتر ہے‘‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کہتے ہیں کہ اگر عامر صحت یاب ہوجاتے ہیں تو ورلڈ کپ میں شامل کرلیا جائے، اوپنرز اچھا کررہے ہیں ایسے میں سرفراز کا پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنا ہی بہتر ہے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو میں 4 ٹیسٹ اور 10 ون ڈے کھیلنے والے سابق کرکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن نے اب تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، فیلڈنگ اور بولنگ کو اور بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف اعتماد کی کمی کا شکار ہیں، ان کو کانفیڈینس دیں تو وہ پرفارم کرسکتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کبیر خان نے کہا کہ ہر ٹیم اپنے تجربہ کا رپلیئرز کو ورلڈ کپ میں شامل کر رہی ہے ، محمد عامر اگر صحت یاب ہوں تو انہیں اسکواڈ میں شامل کرنا بہتر ہوگا۔

کبیر خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اچھی فارم میں ہے، سرفراز کا پانچویں یا چھٹے نمبر پر آکر بیٹنگ کرنا زیادہ مفید ہے۔

تازہ ترین